اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) کے ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ سینڈیکیشن ڈاکٹر نعمان حامد نیاز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر نعمان نیاز کا تبادلہ پی ٹی وی ہیڈ کوآرٹرز آفس اسلام آبادسپورٹس ڈویژن سے ای ٹی وی سینٹر ایچ نائن اسلام آباد کردیا گیاہے ۔تاہم وہ پی ٹی وی گلوبل کے سربراہ کے طور پر کام جاری رکھیں گے ۔ جی ایم پی ٹی وی اکیڈمی جی ایم سپورٹس کے انتظامی اور مالیاتی اختیارات استعمال کریں گے ۔واضح رہے کہ نعمان نیاز کو سابق وزیراطلاعات اور سابق ایم ڈی پی ٹی وی کے ساتھ مل کر نجی ٹی وی چینل (اے آروائے) کا سپورٹس چینل کھڑا کرنے اور اسے میچ دکھانے کے حقوق دلوا کر سرکاری ٹی وی کو اربوں روپے کے اشتہارات سے محروم کرنے کا الزام ہے ۔










