بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی پی، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کا بھی عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے بعد تین بڑی سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ایف) نے بھی ملک گیر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کی طرف سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جلسوں کا شیڈول جاری کیا جاچکاہے جس کے بعد ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی اور جے یوآئی نے بھی عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،پیپلزپارٹی کا 15مئی کو کراچی کا جلسہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ادھر ترجمان جے یو آئی کے مطابق جے یو آئی کے زیر اہتمام کراچی اورپشاور میں بڑے اجتماعات ہوں گے ،جن سے مولانا فضل الرحمان اورمرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 19مئی کوکراچی میں مزار قائد پر تاریخی جلسہ ہوگا۔