اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوام سے آج ایبٹ آباد جلسے میں بھرپورشرکت کی اپیل کی ہے۔ اپنے ویڈیوپیغام میں انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں آج شام آپ سے بات چیت کرنے کے لئے آرہا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ آپ بھرپور طریقے سے جلسے میں شرکت کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم یہ جلسہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف کررہے ہیںاور پوری قوم کو تیارکررہاہوں،بیس تاریخ کے بعد جب میں اسلام آباد کے لئے کال دوں گاتو سب نے اس
میں بھی شرکت کرنی ہے۔









