متحدہ عرب امارات 100 ملین ڈالر کے وعدے کے ساتھ موسمیاتی آفات کے فنڈ میں سب سے آگے۔
برطانوی خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات موسمیاتی آفات کے نئے فنڈ میں 100 ملین ڈالر کا عطیہ دے گا۔
سی او پی 28 کی باضابطہ منظوری کے بعد انہوں نے ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ ہم موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے لئے اس فنڈ کو تاریخی طور پر اپنانے پر تمام فریقوں کو مبارکباد دیتے ہیں اور متحدہ عرب امارات کے 100 ملین ڈالر کے وعدے کا اعلان کرتے ہیں۔
برطانیہ کی جانب سے موسمیاتی اثرات کے روک تھام کے فنڈ میں 60 ملین پاونڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔
امریکا نے 17 ملین ڈالرز سے زائد رقم اور جرمنی نے 10 کروڑ ڈالرز کی رقم دینے کا اعلان کیا۔









