بھارت کی قومی ائر لائن ’ائر انڈیا‘ کے جہاز میں پانی ٹپکنے کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا کو سرگرم کردیا تھا۔ بھارتی ائرلائن نے اپنی کارکردگی پر سوالیہ نشان ثابت ہونے والی اس ویڈیو پر وضاحت پیش کردی ہے۔
ائر انڈیا نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ’24 نومبر 2023 کو گیٹ وک سے امرتسر جانے والی پرواز اے آئی 169 کے کیبن کے اندر کنڈینسیشن ایڈجسٹمنٹ کا ایک نایاب واقعہ پیش آیا تھا۔
ائر لائن کے مطابق، ’متاثرہ قطاروں میں بیٹھے ہمارے کچھ مہمانوں کو فوری طور پر دوسری خالی نشستوں پر منتقل کردیا گیا اور حالات کو دیکھتے ہوئے کیبن کریو نے مہمانوں کے آرام کویقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی تھی‘۔
وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ’ائرانڈیا جہاز میں سوار مہمانوں کی حفاظت اور آرام کے لئے پُرعزم ہے اور ہمیں اس غیر متوقع واقعہ پر افسوس ہے‘۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو 24 نومبر کی ہے، یہ پرواز گیٹ وک سے امرتسر جا رہی تھی جس دوران یہ انوکھا واقعہ پیش آیا۔
They should have taken Pannun's video seriously. #Boycott #AirIndia.
This is For all those who were saying Why Pannun said “ਜਾਨ ਨੂੰ ਖ਼ਤਰਾ ਹੋ ਸਕਦਾ”
Follow @SFJGenCounsel for valuable, life-saving advice.#TREASURE #دورة_الألعاب_السعودية pic.twitter.com/4YMn4SEfvm
— Jagdeep Singh (Journalist) (@NyJagdeepsingh) November 29, 2023
ویڈیو میں مسافروں کی نشستوں پر اوورہیڈ باکسز سے مسلسل پانی ٹپکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
چونکہ ابتدائی طور پر پانی کے ٹپکنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا تھا، لہذا سوشل میڈیا پر صارفین نے بھارتی ائرلائن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔









