بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ عوام میں شعور کیسے بیدار ہوگیا، قاسم سوری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ عوام میں شعور کیسے بیدار ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں قاسم سوری نے سینیئر صحافی سمیع ابراہیم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لکھا کہ ‏سمیع ابراھیم صاحب یہ کیس ان کے خلاف کرتے ہیں جن سے امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ہو۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں قاسم سوری نے لکھا کہ  یہ اس وقت گھبراہٹ کا شکار ہیں کیونکہ باقی سب تو اسکرپٹ کا حصہ تھا، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ یہ عوامی شعور کیسے کہاں سے بیدار ہوگیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ انشاء اللہ تعالیٰ آپ سرخرو ہوں گے کیونکہ آپ حق کے ساتھ ہیں۔