پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کی جانب سے آج پشاور میں ہیٹ سٹروک کی پیشگوئی پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو نے عوام کو دوپہر کے وقت غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کا مشورہ دےدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی ریسکیو نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمے کو الرٹ کر دیا گیا ہے ،ریسکیوکے سٹیشنز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ کنٹرول روم فعال ہے، ریسکیو ایمبولینسز میں کولر، پانی کی بوتلیں اور آئس بیگز رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے ۔
ڈی جی ریسکیو خطیر احمد نے عوام کو دوپہر کے وقت غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کرنے ، ہلکے کپڑے استعمال کرنے ، سر پر گیلا کپڑا اور پانی کا کثرت سے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر کال کریں۔









