لاہور(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور پارٹی صدر شہبازشریف مرکزی سیکریٹیریٹ پہنچ گئے
قائد محمد نوازشریف اور پارٹی صدر شہبازشریف پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کریں گے
اجلاس میں آج صوبہ بلوچستان میں پارٹی کے لئے موزوں امیدواروں کا انتخاب کیاجائے گا
گزشتہ روز پارلیمانی بورڈ نے خیبرپختونخوا کے ہزارہ اور مالا کنڈ ڈویژن میں پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کیاتھا
مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس 2 دسمبر کو ہوا تھا
پارلیمانی بورڈ اب تک سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ اور مالاکنڈ میں پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کرچکا ہے









