امریکی مارکیٹ میں کئی کمپنیوں کے فولڈ ایبل فون پہلے سے موجود ہیں تاہم ایپل نے پہلی بار تہہ ہونے والا آئی فون مارکیٹ میں لانچ کیا ہے۔
ڈیو نامی آئی فون کا حجم اور شکل پاسپورٹ جیسی ہے۔ گول کناروں کے ساتھ 19 سینٹی میٹر کی اسکرین دی گئی ہے، جسے افقی اور عمودی دونوں انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے
فون کو تہہ شدہ حالت میں استعمال کرنے کیلئے چھوٹی اسکرین موجود ہے، ایپل کے مطابق کھلی حالت میں یہ کمپنی کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہے۔
ڈیو نامی فولڈ ایبل فون کو مہنگا ترین آئی فون ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا جس کے بہترین ورژن کی قیمت 3 ہزار 199 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:’’ فلم ورلڈ ‘‘ گوڈزیلا مائنس زیرو‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری
ایپل کے نئے سربراہ جان ٹرنس نے رنگا رنگ تقریب میں فون کی رونمائی کی، ماہرین کا خیال ہے کہ مہنگے ترین آئی فون کی کامیابی جان ٹرنس کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔









