ابوظہبی : روس کے صدر ولادیمیر پوتن متحدہ عرب امارت کےغیرمعمولی دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے ۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پیوتن کا طیارہ ابو ظہبی پہنچ گیا جبکہ روس کے سرکاری میڈیا پر چلنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر ولادیمیر پوتن کا استقبال کیا گیا ۔
متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر متعدد فوجی طیاروں نے صدر پوتن کے طیارے کا استقبال کیا۔
صدارتی محل قصر الوطن میں منعقد خصوصی تقریب میں امارات کے صدر شیخ محمد نے ولادیمیر پوتن کا استقبال کیا۔
صدر ولادیمیر پوتن کا قافلہ گارڈ آف آنر کے ساتھ قصرالوطن میں داخل ہوا۔
گارڈ آف آنر کی تقریب میں دونوں ممالک کا قومی ترانہ پیش کیا گیا جبکہ 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
تقریب کے بعد ایئر شو منعقد ہوا جس نے آسمان کو روسی جھنڈے کے رنگوں سے سجا دیا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوتن کو ابوظہبی پہنچنے پر 21 توپوں کی سلامی








