ریاض: سعودی عرب کی کابینہ نے مالیاتی سال 2024 کے قومی بجٹ کی منظوری دے دی۔ آمدنی کا تخمینہ ایک ٹریلین 172 ارب ریال اور اخراجات کا تخمینہ ایک ٹریلین251 ارب ریال کا ہے۔
نئے بجٹ میں خسارہ ریال 79 ارب ریال کا ہے۔
قومی بجٹ کی منظوری کے لیے کابینہ کے اجلاس کی صدارت بدھ کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزرا اور عہدیداروں کو بجٹ میں سماجی و ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں پر عمل درآمد کے لیے موثر طریقے سے کام کرنے کی ہدایت دی ۔
سعودی کابینہ نے ایک ٹریلین 172 ارب ریال کے نئے بجٹ کی منظوری دے دی








