بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ(ن) کے ساتھ لینے دینے کی کوئی بات نہیں ہوئی،علیم خان

لاہور(ممتازنیوز)استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعلیم خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کے ساتھ لینے دینے کی کوئی بات نہیں ہوئی،سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق پہلے سی ای سی میں بات ہوگی،اتحادی ہوں گے یا تنہاالیکشن لڑیں گے یہ فیصلے سی ای سی کرے گی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہاکہ   سی ای سی کی رہنمائی لے کر اتحادکے حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ
جہانگیر ترین بیمارتھے تو شہبازشریف ملاقات کے لیے آئے تھے ، ا ب جہانگیر ترین شہبازشریف کے پاس ملاقات کے لیے گئے ،یہ خیرسگالی ملاقاتیں تھیں، کسی ایجنڈے کے تحت ملاقا ت ہوگی تو تیس رکنی سی ای سی میں فیصلے ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ چودھری شجاعت ایک عام سیاست دان نہیں خاص سیاست دان ہیں ،نوازشریف ان کے پاس گئے ہیں تویہ اچھی بات ہے ،سیاسی اختلاف سیا سی ہی رکھنا چاہئے ،اسے ذاتی اختلاف نہیں بناناچا ہیے۔علیم خان نے کہاکہ سیاسی جماعتیں اتحادمیں جاتی رہتی یہں، کوئی غلط بات نہیں ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر آمی چیف بننا تھاانہوں نے دس سال کی پلاننگ کر لی تھی ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے کس نے روکا،اگر ان کے پاس امیدوار ہیں تو الیکشن لڑیں، آئندہ دنوں نئے لوگوں کواستحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوتا دیکھیں گے ،بانی چیئرمین پی ٹی آئی نفرت کے زیادہ اور محبت کے کم ووت لیتے ہیں ۔