نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو خشک سالی میں دھکیلنے کے لئے بھارت کا ایک اور گھناؤنا منصوبہ سامنے آگیا اور اس نے ایک بار پھر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب پر ایک اور پراجیکٹ کا اعلان کردیا ہے۔بھارت نے دریائے چناب پر 540 میگاواٹ کےکوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا اعلان کیا ہے، جس پر پاکستان نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انڈس واٹر کمیشن بھارت سے منصوبےکی تمام تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبہ مقبوضہ جموں کشمیر کےضلع کشتواڑ میں دریائےچناب پر تعمیر ہوگا،بھارت کی کبینٹ کمیٹی فار اکنامک افیئرز منصوبےکی منظوری دے چکی ہے۔واضح رہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پاکستانی دریاؤں پر نیا منصوبہ شروع کرنے سےچھ ماہ قبل آگاہ کرنےکاپابندہے۔
بھارت کی آبی دہشت گردی، دریائے چناب پر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا اعلان








