بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں انتخابات کی تیاریاں ،ایم کیو ایم پاکستان نےپارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

اسلام آباد(ممتاز نیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نےپنجاب میں انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئےصوبہ پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پارٹی ٹکٹ دینے کے لئے 8 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا،ایم کیو ایم کی بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک پارلیمانی بورڈ کے سربراہ،پارلیمانی بورڈ میں صدر پنجاب عابد گجر، صدر سنٹرل پنجاب شاہین انور گیلانی، صدر اپر پنجاب متین خان صدرجنوبی پنجاب ایاز علی شیخ سینئر نائب صدوراظہار قریشی، آغا جانی، سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ بھی پارلیمانی بورڈ میں شامل ہیں،پارلیمانی بورڈ صوبہ پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا انتخاب کرے گا