بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان سے بھاگ کر بھارت جانے والی سیما حیدر نے اپنی وفاداری ثابت کرنے کیلئے واپس گئی انجو پر ’ حملے‘ شروع کر دیئے

ممبئی (ویب ڈیسک)پاکستان سے بھاگ کر بھارت جانے والی سیما حیدر نے انجو کی واپسی پر انہیں ایجنٹ قرار دیدیا ہے ۔

بھارتی ویب سائٹ ’ اے بی پی لائیو‘‘ کی جانب سے شائع کی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ گزشتہ ماہ انجو نامی خاتون اپنے دو بچوں اور شوہر کو چھوڑ کر اپنے عاشق سے شادی کرنے پاکستان چلی گئی جس سے اس کی ملاقات فیس بک کے ذریعے ہوئی۔ وہاں اس نے نصراللہ سے شادی کی لیکن اب وہ بھارت واپس آچکی ہے۔اور واپسی کے بعد میڈیا سے گریز کر رہی ہیں تو اس موقع پر وہیں نیپال کے راستے بھارت آنے والی سیما حیدر نے انجو پر ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا دیا ہے

سیما حیدر نے سوال کیا ہے کہ انجو پہلے بھارت جیسے خوبصورت ملک سے چلی گئی اور پھر واپس آ گئی تو کیا پاکستان نے اسے اپنا ایجنٹ بنا کر بھارت بھیجا؟ انہوں نے کہاکہ اس کے لیے انجو سے پوچھ گچھ کی جانی چاہیے، کیا وہ کسی سازش کے تحت یہاں واپس آئی ہے۔

انجو کے پاکستان سے ہندوستان واپس آنے کے بعد ہریانہ پولیس نے اس سے پوچھ گچھ کی۔ ہریانہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ انجو سے تقریباً 12 سوالات پوچھے گئے ہیں، ان سوالات کو مسلسل ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ انجو نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان گئی تھی اور اپنی مرضی سے ہندوستان واپس بھی آئی تھی۔