بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلز پارٹی کے لوئر دیر میں ورکرز کنونشن کی تیاریاں مکمل، بلاول خطاب کریں گے

بلاول بھٹو زرداری کی خیبرپختونخوا میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پارٹی رہنما کے مطابق بلاول بھٹو آج لوئر دیر تیمرگرہ کے مقام پرمنعقدہ ورکرز کنونشن میں شرکت کرکے خطاب کریں گے۔

ورکرز کنونشن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، رات گئے تک پنڈال میں گہما گہمی رہی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کل کوہاٹ اور 13 دسمبر کو پشاور میں سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔