بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹکٹ کےلئے اپلائی کردیا ،پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی اس کی حمایت کریں گے ، جنرل(ر) عبدالقیوم

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں اٹک، چکوال اور جہلم کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ کے لیے انٹرویو کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ ن کے اٹک جہلم چکوال تلہ گنگ چار اضلاع کے جو ایپلیکنٹس تھے وہ اکٹھے ہوئے اور سب سے پہلے میاں محمد نواز شریف نےسب کے ساتھ گفتگو کی اور قومی مسائل کے اوپر بات بھی کی ،اس کے بعد ہر کینڈیڈیٹ کو موقع دیا گیا کہ وہ کیا کہنا چاہتا ہے تو سابقہ سینیٹر لیفٹنیٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے یہ کہا کہ میاں صاحب آپ کا پاکستان میں آنا بڑا خوش آئند ہے اور انشاءاللہ عدالتوں سے بھی اپ کو انصاف ملے گا جہاں تک تعلق ہے ٹکٹس دینے کا تو میں یہ سمجھتا ہوں کہا آپ ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیں جو اسمبلیوں میں جا کے لوگوں کے مسائل کو حل کر سکیں اور جو موجودہ داخلی، علاقائی اور بین االاقوامی مشکلات کو حل کرنے کے لیے آپ کی ٹیم کے معاون ممبر ثابت ہو سکیں ۔جنرل عبدالقیوم نے یہ بھی کہا کہ آپ کی شیڈو کیبنٹ ہونی چاہیے جس کے ارکان جو وزیر خارجہ ،وزیر دفاع وزیر صنعت وزیر اکنامکس اور وزیر خزانہ مقرر ہوں وہ ابھی سے تیاری کریں اور تیاری کر کے وہ دیکھیں کہ حالات کیا ہیں اور کرنا کیا ہے تاکہ اگر اپ کو حکومت ملے تو اس وقت فوری طور اہم اصلاحات کی جا سکیں۔ آخر میں عبدالقیوم نے کہا کہ ہم نے اپلائی تو ضرور کیا ہے لیکن جو قیادت فیصلہ کرے گی ہم سب مل کے اس کی سپورٹ کریں گے کیونکہ آج مسئلہ کسی ایک جماعت کا نہیں آج مسئلہ پاکستان کی سالمیت کا ہے اور انہوں نے کہا کہ بطور ایک پولیٹیکل کارکن اور بطور ایک سپاہی کے اور صدر ایکس سروس مین سوسائٹی کے ہم پوری اپنی تگ و دو کریں گے کہ پاکستان اس مشکل صورت حال سے جلدی نکلے اور ہم سارے اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کے ملک کے مفاد کے لیے اکٹھے ہو کے کام کریں۔