بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ،وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق مختلف علاقوں میں ماحولیاتی آلودگی،اسموگ کی روک تھام کیلئےکارروائیاں جاری ہیں۔
مجسٹریٹ صدرنےفیکٹریوں کی چیکنگ کیلئےمختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
صدر زون ترنول کےمختلف سیکٹرزمیں کارروائی کرکے8بھٹہ فیکٹریاں سربمہرکردی گئیں ہیں۔
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اوراسموگ سےبچاؤکیلئےعوام تعاون کر یں۔