بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں پاور شیئرنگ، ن لیگ، پی پی ملاقات ناگزیر وجوہات پر منسوخ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں پاور شیئرنگ اور وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کے درمیان پاور شیئرنگ اور وزارتوں کی تقسیم کے حوالے سے آج ہونے والی ملاقات ناگزیر وجوہات پر منسوخ ہوگئی۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کے درمیان صوبائی حکومت میں پاور شیئرنگ سے متعلق بات چیت جلد ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جماعتوں کی لیڈرشپ کی کل یا پرسوں اسلام آباد میں ملاقات متوقع ہے۔