نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میرنے رحمت شاہ آفریدی کی وفات پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحافت کے شعبے میں خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
عامر میر نے کہا کہ رحمت شاہ آفریدی ایک دبنگ اخبار کے مالک تھے، انہوں نے اپنے اخبارکے پلیٹ فارم سے آمریت کی مخالفت کی اور اس کی قیمت بھی ادا کی۔
انہوں نے کہا کہ رحمت شاہ آفریدی نے صوبہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلے اور واحد قومی انگریزی اخبار ’دی فرنٹیئر پوسٹ‘ کی اشاعت شروع کی، اخبار نے انتہائی مختصر عرصے میں وہ دھوم مچائی کہ سارا ملک اور بین الاقوامی دنیا اس کی شیدائی ہوگئی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہرحمت شاہ آفریدی نے ’دی فرنٹیئر پوسٹ‘ کے پلیٹ فارم سے تحقیقاتی صحافت کی دنیا میں کھلبلی مچائی، اخبار سے ہونے والی تحقیقاتی صحافت نے رحمت شاہ آفریدی کے لیے مشکلات بھی پیدا کیں۔
اللہ تعالی مغفرت فرمائے،
مرحوم دلیرانہ صحافت پر یقین رکھتے تھے جسکی وجہ سے مشکلات کا سامنا بھی کیا، کئی سال جیل میں رہے۔۔۔
پشاور سے ایک ایسے انگریزی اخبار کی بنیاد رکھی جس کے صحافت کے چرچے پوری دنیا میں تھے۔ https://t.co/NpbHPJ0KM5— Rifatullah Orakzai رفعت اللہ اورکزئی (@RifatOrakzai) December 10, 2023
ان کا کہنا تھا کہ رحمت شاہ آفریدی کو قیدوبند کی صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑیں لیکن وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہے، شعبہ صحافت کے لیے رحمت شاہ کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی، اللہ تعالیٰ رحمت شاہ آفریدی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔








