بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف ترقی کی علامت،ملک اناڑی کو دینے کا انجام سب نے دیکھ لیا: احسن اقبال

ظفروال: پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو اجاڑنے والا آج اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہوا ہے، ملک اناڑی کے حوالے کرنے کا انجام سب نے دیکھ لیا۔

ظفروال میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کہا کہ حلقہ پی پی 54 کو تعلیم و تربیت اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں، نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، نوازشریف نے ملک میں بجلی کی کمی کو پورا کیا۔
انہوں نے کہا کہ غریب آدمی سارا دن محنت مزدوری کرکے رات کو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سو نہیں سکتا تھا، نوازشریف نے ملک میں سڑکوں کے جال بچھائے، مشرف دور میں ہم پر مقدمات کی بھرمار کر دی گئی لیکن ہم نے ہمت اور حوصلہ نہیں چھوڑا، مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی ہم پر ناجائز مقدمات بنائے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی نااہلی کے باعث ملک کو مہنگائی کی دلدل میں پھینک دیا۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ لوگ تو اپنی موٹرسائیکل کی چابی کسی اناڑی ڈرائیور کے حوالے نہیں کرتے، نارووال کی طرح ظفروال میں بھی تعلیم و ترقی ہو گی۔