بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جہانگیرترین اورعبدالعلیم خان کی اہم ملاقات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر گفتگو

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اورمرکزی صدر عبدالعلیم خان کی اہم ملاقات ہوئی دونوں رہنماوں نےسیٹ ایڈجسٹمنٹ اورآنیوالےانتخابات پرتفصیلی گفتگوکی۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں انھوں نے سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی۔ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اورآنیوالے انتخابات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
آئی پی پی پیٹرن انچیف جہانگیرترین نےعبدالعلیم خان کوشہبازشریف اورلیگی قائدین کیساتھ ملاقات سےبھی آگاہ کیااس اہم ملاقات میں سینئر رہنما اسحاق خاکوانی،عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال بھی موجود تھے۔