بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلے کےانتخابی نشان کے حصول کے لیے ایک اور رجسٹرڈ پارٹی میدان میں آ گئی 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا ایک بار پھر خطرے میں، بلے کے انتخابی نشان کے حصول کے لیے ایک اور رجسٹرڈ سیاسی جماعت میدان میں آ گئی۔تفصیلات کے مطابق ہم عوام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان بلے کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد میں ناکام رہی ہے، بلے کا انتخابی نشان خالی ہے، کسی پارٹی کو دیا گیا نہ ہی کسی پارٹی نے مانگا ہے۔درخواست کے مطابق تمام رجسٹرڈ جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ ہو چکے، ہماری جماعت کو ابھی تک کوئی انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ بلے کا انتخابی نشان ہم عوام پاکستان پارٹی کو الاٹ کیا جائے، درخواست چیئر مین ہم عوام پاکستان پارٹی محمد امجد چوہدری کی طرف سے دائر کی گئی۔