بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزارت داخلہ میں شہدا کی یادگاری تصاویر کی گیلری قائم،بلاول نے بے نظیرشہیدکی تصویرآویزاں کی

 

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارت داخلہ میں شہدا کی یادگاری تصاویر کی گیلری کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے شہید صفوت غیور کی تصویر کو دیوار پر آویزاں کیا۔ گیلری میں وطن عزیز کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم وزارت داخلہ پہنچے تو اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور شہدا کے لواحقین بھی موجود تھے۔ بعدازاں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی وفاقی وزارت داخلہ کا دورہ کیا۔ وزیرداخلہ سرفراز احمد بگٹی نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہدا گیلری میں شہید بے نظیر بھٹو کی تصویر کو آویزاں کیا۔انہوں نے وہاں آویزاں ان شہدا کی تصاویر کو دیکھا جنہوں نے پاکستان کی بقا کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے جانیں قربان کر دیں۔