اسلام آباد: نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے،الیکشن کمیشن کی طرف سے تاریخ کے اعلان کے بعد اب تمام سوالات ختم ہو جانے چاہئیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی ضروریات کو پورا کریں گے، نگران حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درکار رقم فراہم کی گئی۔انہوں نے کہاکہ انتخابات کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں، ایسے کوئی حالات نہیں کہ انتخابات کی تاریخ میں ردوبدل کیا جائے، تمام سیاسی جماعتوں کو چاروں صوبوں میں سیاسی سرگرمیوں کی مکمل اجازت ہے۔مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ملک میں اس وقت انتخابات کا ماحول ہے۔
انتخابات 8 فروری کو ،اب تمام سوالات ختم ہو جانے چاہئیں، مرتضیٰ سولنگی








