اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے دیرینہ کارکن اور میڈیا ٹیم کے اہم رکن بدر شہباز کو پارٹی کا اسسٹنٹ سیکریٹری انفارمیشن مقرر کردیا ۔ مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کے ٹویٹ مطابق اس ضمن میں پارٹی سیکرٹری جنرل جناب احسن اقبال کے دستخطوں سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔ بدرشہباز 16 ماہ کی حکومت کے دوران وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
وہ طویل عرصے سے پارٹی کی میڈیا ٹیم کے مرکزی رکن کے طور پر خدمات انجام دیتے آ رہے ہیں۔ پارٹی سیکرٹری اطلاعات کے طور پر بدر شہباز کو تقرری پر مبارک دیتے ہوئے دعا ہے کہ وہ مزید ترقی کریں اور اپنی ذمہ داریوں میں ماضی سے بھی بڑھ کر کامیاب ہوں۔ آمین
مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ کارکن بدر شہباز پارٹی کے اسسٹنٹ سیکریٹری انفارمیشن مقرر








