لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت پر اظہار تشکر کیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی کا شکراورکرم ہے کہ میرے قائد محمد نوازشریف کودیر سے ہی سہی، انصاف ملا ،سات سال پہلے ایک بے گناہ کو طاقت اور انتقام کی وجہ سے ناحق سزا دی گئی ،اللہ تعالی نے نوازشریف کو سرخرو کیا جس نے اپنا معاملہ اللہ تعالی پر چھوڑا تھا ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے اپنا کیس اللہ تعالی کی عدالت میں دائر کیا تھا، اللہ تعالی نے دنیا کو اس کی بے گناہی دکھا دی ،قائد نوازشریف نے سات برس میںناقابل تلافی ذاتی صدمے، نقصان اٹھائے ،نوازشریف کے ذاتی دکھوں کا مداوا نہیں ہوسکتا ،ترقی کرتے پاکستان کو معاشی تباہی کی دلدل میں دھنسایا گیا ۔شہبازشریف نے کہاکہ اپنے قائد اور بڑے بھائی محمد نوازشریف اور بیٹی مریم نوازشریف کو مبارک پیش کرتا ہوں پوری قوم ، کارکنوں اورپارٹی قائدین کو مبارک دیتا ہوں جنہوں نے متحد ہوکر سیاسی انتقام کی آندھیوں کا مقابلہ کیا۔
نوازشریف کی بے گناہی ثابت، ذاتی دکھوں کا مداوا نہیں ہوسکتا ،شہبازشریف








