بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اصل صادق و امین نوازشریف ہی ہیں،امیرمقام

پشاور: مسلم لیگ (ن) خیبرپختون خوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے پارٹی قائد محمد نواز شریف کی بریت پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہاہے کہ قائد محمد نواز شریف کی ایون فیلڈ کے بعد العزیزیہ ریفررنس میں بریت کے فیصلے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نوازشریف کو ایک اور جھوٹے مقدمے میں سرخرو کر دیا ،پارٹی قائد محمد نواز شریف، صدر شہباز شریف، مریم نواز شریف اور تمام راہنمائوں اور کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ امیرمقام نے کہاکہ یقیناً سیاسی انتقام ہار گیا اور سچائی جیت گئی، اللہ کے فضل سے نوازشریف اور انکی ٹیم کے خلاف ایک ایک کرکے تمام مقدمے ختم ہورہے ہیں، ثابت ہورہا ہے کہ اصل صادق و امین نوازشریف ہی ہے ۔