بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عام انتخابات: یورپی یونین مبصرین کا گروپ پاکستان نہیں آئے گا، سفیررینا کیونکا

اسلام آباد: پاکستان کیلئے یورپی یونین کےسفیر رینا کیونکا نے کہاہے کہ اس بارالیکشن کیلئے یورپی یونین مبصرین کا گروپ پاکستان نہیں آئے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہو ں نے کہا ہمیں بہت وقت تک پتہ ہی نہیں تھا کہ انتخابات ہوں گے۔

یورپی یونین سفیر نے کہاکہ مبصربھیجنےکا طریقہ کاراپنایاجاتا ہےجس میں پورا پلان بنایا جاتا ہے،ایک چھوٹا گروپ بھیجیں گے جو الیکشنز کا خاموش مشاہدہ کرے گا،ماضی کی طرح کوئی باقاعدہ رپورٹ نہیں بنائیں گے۔باقی تنظیموں اور ایجنسیز کے ساتھ مشترکہ کام کر کےرپورٹ بنائیں گے۔

رینا کیونکا کا مزیدکہنا تھا کہ غیرقانونی افغانوں کی واپسی کی پالیسی پر پاکستان سے کوئی اختلافات نہیں،ہم نے صرف سکریننگ کےمعاملے پر اپنی تشویش ظاہر کی تھی،ایسے افغانوں کوواپس نہ بھیجا جائے جن کی جان کو خطرات لاحق ہیں،ہرملک کو حق ہے کہ وہ اپنے قوانین کو لاگو کرے،ہم بھی یہی کرتے ہیں۔