اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی فراہمی اور قیمتوں سے متعلق سخت نوٹس لیتے ہوئے کسانوں کو مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی کی ہدایت کردی۔نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ای سی سی نے کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی فراہمی اور قیمتوں سے متعلق سخت نوٹس لے لیا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کسانوں کو مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی کی ہدایت کردی۔نگراں وزیرخزانہ نے ہدایت کی کہ یوریا کھاد سرکاری نرخ سے زائد پرفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی کو ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں مہنگائی کی صورتحال برقرار ہے، توانائی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی بڑھی ہے۔وزارت خزانہ نے متعلقہ وزارتوں کو مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدے سے متعلق سمری کا جائزہ لیا گیا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کے ساتھ واجبات سے متعلق سمری مؤخر کردی اور پاور ڈویژن کو کے الیکٹرک سے متعلق سمری آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی فراہمی اور قیمتوں سے متعلق سخت نوٹس








