بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل: الیکشن میں تاخیر کے حوالے سے ساری خبریں جھوٹی ہیں،نگران وزیراعظم

اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر کے حوالے سے ساری خبریں جھوٹی ہیں، میری نظر میں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے،اس کی مداخلت کا کوئی ثبوت نہیں، جب پارٹیوں میں  جمہوریت آئے گی تو مائنس ون خود بخود ختم ہوجائے گا۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں نگران وزیراعظم نے کہاکہ سیاست اور حکومت کا حصہ بنیں گے تو تنقید کی زد میں آجائیں گے، ایسا نہیں ہو سکتا سیاست کریں اور تنقید کی زد میں نہ آئیں۔انہوں نے یاسمین راشد جیسی پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کے حوالے سے سوال پر کہاکہ پی ٹی آئی کی خواتین کو مختلف مقدمات میں قیدیاسلاخوں کے پیچھے ڈالنے کو جنسی رنگ دینادرست نہیں۔