بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ مظفر آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ ایک روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچ گئے۔انوار الحق کاکڑ نے یادگار شہداء پر پھول رکھے۔نگراں وزیرِ اعظم بحیثیت چیئرمین کشمیر کونسل آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق اور آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چیمبر میں ملاقات ہوئی ،
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم کاکڑ کو آزاد جموں و کشمیر آمد پر خوش آمدید کہا،
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر وزیراعظم کاکڑ کا شکریہ ادا کیا،
وزیراعظم انوار لحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی متزلزل نہیں ہو گی بلکہ اور مضبوط ہو گی۔