اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے کل سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی کل رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کا امکان ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن کے ہمراہ ڈی جی لا بھی سپریم کورٹ جائیں گے،رجسٹرار سپریم کورٹ کو تحریری اور زبانی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال سپریم کورٹ کے سامنے رکھی جائے گی۔واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی سفارش کی۔سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں کسی بھی رکاوٹ سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
الیکشن کمیشن کا لاہورہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ








