بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آبی تنازعات پر بھارت کی ہٹ دھرمی سے مذاکرات میں تاخیرکا خدشہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آبی تنازعات پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور اس نے پاکستان کے لکھےگئے خط کا ایک ماہ بعد بھی جواب نہیں دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈس واٹرکمیشن کے مطابق  بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث مئی میں نئی دہلی میں ہونے والے پاک بھارت آبی مذاکرات تاخیرکا شکار ہونےکا خدشہ ہے، شیڈول کے مطابق پاک بھارت آبی ماہرین کااجلاس مئی میں نئی دہلی میں ہونا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دونوں ملکوں کے آبی ماہرین کا3روزہ اجلاس یکم مارچ کواسلام آباد میں ہوا تھا جس میں نئی دہلی میں آئندہ مذاکرات پر اتفاق ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ انڈس وائرکمشنر اجلاس کے لیے بھارتی ہم منصب کو جلد دوسرا خط لکھیں گے، پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پربنائے جانے والے منصوبوں پر اعتراض ہے، بھارت دریائے سندھ پربھی غیرقانونی آبی منصوبےشروع کرنےکی منظوری دے چکا ہے، بھارت کی جانب سےآبی منصوبے تعمیرکرنے سے پاکستانی دریاؤں میں پانی کا بہاؤکم ہوگا۔