بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

9 مئی جلاؤ گھیراؤ: یاسمین راشد اور محمود الرشید سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور محمود الرشید سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 جنوری تک توسیع کردی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف چالان جمع کروا دیے ہیں، جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہوچکا ہے، عدالت ریمانڈ میں توسیع کرے۔
بعدازاں عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 جنوری تک توسیع کردی۔