لاہور(ممتاز نیوز)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عامر وڑائچ کو کراچی بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارک پیش کی ہے ۔ اپنے تہنیتی پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ عامر وڑائچ اور تمام منتخب عہدیداروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک دیتا ہوں، شہر قائد کی بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونا ایک منفرد اعزاز ہے، شہباز شریف نے کہا کہ آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے فروغ میں وکلاء برادری اور کراچی بار کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے، شہباز شریف نےعامر وڑائچ اور کراچی بار کے نومنتخب عہدیداروں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
شہباز شریف کی عامر وڑائچ کو کراچی بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد








