لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف پنجاب کے درمیان سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کیلئے دوسری بیٹھک ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف اور ن لیگ کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں انتخابی اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دنوں جماعتوں نے اپنی مرکزی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملاقات میں سیاسی امور سے متعلق مذاکرات جاری رکھنےکا فیصلہ ہوا ہے۔ عنقریب جے یو آئی اور مسلم لیگ ن ایک فارمولے پر متفق ہوجائیں گے۔ملاقات میں حافظ نصیر احمد احرار، احسن اقبال، راؤ عبدالقیوم اور سید زکریا شاہ شریک ہوئے۔
پنجاب میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کیلئے ن لیگ، جے یو آئی ف نے سر جوڑ لیے








