اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا دورہ راولپنڈی سرکاری و نجی مصروفیات کے باعث آج ملتوی کر دیا گیا ہے۔وزیراعلی نے آر آئی سی، آر آئی یو اور بے نظیر بھٹو اسپتال کا دورہ کرنا تھا، وزیراعلیٰ کا میٹرو بس ایلیویٹڈ ٹریک کے معائنہ کے لیے چاندنی چوک سے صدر تک میٹرو بس میں سفر کا بھی پلان تھا۔ اسکے علاوہ وزیراعلی کے متوقع دورے کے لیے پولیس نے گزشتہ رات سے یی سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی ہوئی تھی، انھوں نے دورے کے بعد کمشنر آفس میں اعلی سطحی میٹنگ میں بھی شرکت کرنا تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا دورہ راولپنڈی آج ملتوی








