کویت سٹی: کویت کے سابق امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے بھی شرکت کی ۔
کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق الصدیق علاقے کی مسجد بلال بن رباح میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں کویت کے اعلی عہدیداران بھی شریک تھے۔
نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد الصلیبیخات قبرستان میں تدفین ہوئی جہاں صباح خاندان کے افراد شریک تھے۔
واضح رہے کہ ایوان شاہی کے وزیر شیخ محمد العبد اللہ نے کہا ہے کہ ’سابق امیر کی تدفین میں شرکت صباح خاندان تک محدود ہو گی۔









