بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق ایم این اے اور پی ٹی آئی رہنما کے کزن کو قتل کردیا گیا

 

ڈیرہ اسماعیل خان  : سابق رکن قومی اسمبلی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف داور خان کنڈی کے کزن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔
داور کنڈی کے کزن حبیب اللہ المعروف بھولا خان کو نامعلوم افراد نے گولیاں ماری ہیں ۔ لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا  ۔
واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ابھی تک واقعہ کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔