بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان انتقال کرگئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹرڈاکٹررضوان انتقال کرگئے،ڈاکٹررضوان ڈائریکٹرایف آئی اے پنجاب تعینات تھے لیکن انہیں نئی حکومت کے آتے ہی عہدے سے ہٹادیاگیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے پنجاب کے سابق ڈائریکٹرڈاکٹررضوان دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،خاندانی ذرائع کے مطابق طبیعت کی خرابی کے باعث انہیں سروسز ہسپتال لاہورلایاگیا

لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے ،ڈاکٹروں نے بھی ان کی موت کی تصدیق کردی،ڈاکٹررضوان بطور ڈائریکٹرایف آئی اے پنجاب اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے لیکن نئی حکومت کے آتے ہی انہیں اپنے عہدے سے ہٹادیاگیاتھا،سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ڈاکٹر رضوان کے انتقال پر  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف کیس کرنےوالے ڈاکٹر رضوان خالق حقیقی سے جا ملے  ہیں ، مرحوم  بہت دلیر ، فرض شناس تھے ، اللہ انہیں جنت میں جگہ نصیب فرمائے