ریاض:سعودی عرب میں مشہور ٹک ٹاکر کو خلاف ورزی پر دو لاکھ ریال کا جرمانہ کردیاگیا۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائے میڈیا ریگولیشن کےمطابق مذکورہ ٹک ٹاکر نے میڈیا اتھارٹی کے قواعد وضوابط اور معاشرتی اقدار کی خلاف ورزی کی ہے۔
مذکورہ ٹک ٹاکر خواتین کا تمسخر اڑاتا تھا اور خاندانی روابط کی تضحیک کرتا تھا۔
مذکورہ شخص کے خلاف معاشرے کے متعدد طبقات کی طرف سے شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔
خواتین کا تمسخر اڑانے پر ٹک ٹاکر کو دو لاکھ ریال جرمانہ








