بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینئر صحافی سپریم کورٹ میں رپورٹنگ کی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نجی ٹی وی کے سینئر صحافی شبیر حسین حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق صحافی حسن ایوب خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ نجی ٹی وی ایکسپریس کے رپورٹر شبیر حسین جو سپریم کورٹ ڈیوٹی پر آئے تھے ، طبیعت خرابی پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ پاک انکی مغفرت فرمائے آمین !“

سینئر صحافی حامد میر نے شبیر حسین کے انتقال پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”انا للہ وانا الیہ راجعون ، اللّٰہ تعالی شبیر حسین صاحب کے سفر آخرت کو آسان بنائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے آمین۔“

صحافی شبیر حسین کے انتقال کی خبر ملنے پر فواد چوہدری نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شبیر حسین کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔“