بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  اگر چیف الیکشن کمشنر نہ رہے تو کوئی سینئر بندہ چارج لے سکتا ہے، حسن رضا پاشا

اسلام آباد: چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل حسن رضا نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، تاہم چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات کیلئےسپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، سب پرلازم ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو مانے۔

حسن رضا پاشا کا کہنا تھا کہ انتخابات میں شفافیت ہونی چاہئے، گزشتہ کچھ الیکشن پر انگلیاں اور آوازیں اٹھیں، کسی سیاسی شخصیت نے بار کونسل سے رابطہ نہیں کیا، پاکستان بار کونسل اپنے طور پر انتخابات میں شفافیت چاہتی ہے۔

حسن رضا پاشا نے کہا کہ پاکستان بار کونسل نے چیف الیکشن کمشنر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، تاہم چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا، ہم نے کون سی بات حقائق سے ہٹ کر کی ہے، اگر چیف الیکشن کمشنر نہ رہے تو کوئی سینئر بندہ چارج لے سکتا ہے۔

پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ہماری کوئی ضد نہیں، بعض مواقع پرہم ان کی حمایت بھی کرتے رہے ہیں، ہم الیکشن کےالتواء کی طرف نہیں جائیں گے، ہم 8 فروری کو ہی شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔