پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا دورۂ نیوزی لینڈ سے باہر ہونے پر بیان آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں شاداب خان نے دورے میں منتخب ہونے والی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
شاداب خان کا کہنا ہے کہ میں ابھی اپنی انجری سے ٹھیک ہورہا ہوں اور جلد ہی 4 روزہ کرکٹ کھیلنا شروع کروں گا۔
Best of luck to everyone selected.
I am currently recovering well from my injury & will start playing 4-day cricket soon. We have a culture of disliking those who are selected in favour of those who aren’t. Let’s be positive, support Shaheen and all the players. #BackTheTeam pic.twitter.com/whlYybjzKT— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 19, 2023
آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ ہمارے ہاں روایت ہے کہ جو ٹیم میں منتخب نہیں ہوئے ان کے حق میں ٹیم میں منتخب ہونے والوں کو ناپسند کیا جاتا ہے، لیکن مثبت رہیں اور شاہین سمیت تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔
چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا تھا کہ شاداب خان اہم کھلاڑی ہیں، بدقسمتی سے انجری کی وجہ سے وہ اسکواڈ میں شامل نہیں، وہ 2 ہفتے کے بعد بولنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
وہاب ریاض نے کہا تھا کہ صائم ایوب، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، زمان خان، عامر جمال، اعظم خان، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللّٰہ خان، اسامہ میر، ابرار احمد، حارث رؤف، شاہین آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان اسکواڈ کا حصہ ہیں۔









