شرقپور شریف: ون ویلنگ کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا۔تفصیلات کے مطابق شرقپور شریف میں موٹر سائیکل سوار نوجوان ون ویلنگ کے دوران دیوار سے ٹکرا کر جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان ون ویلنگ کر رہا تھا جب اچانک سے بائیک اس کے قابو میں نہ رہی اور دیوار سے ٹکراگئی ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جان گنوانے والے نوجوان کی لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جاں بحق نوجوان کی شناخت 14 سالہ زین کے نام سے ہوئی ۔
ون ویلنگ کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا








