بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کسی سے کاغذات نامزدگی چھیننے والی بات غلط ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کسی سے کاغذات نامزدگی چھیننے والی بات غلط ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی والے غلط بیانی کر رہے ہیں،وہ الیکشن سے فرار اختیار کر رہے ہیں، اگرپی ٹی آئی امیدوار سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے ہیں تو وہ دوبارہ لے لیں۔
انہوں نے کہاکہ ن لیگ 8 فروری کو انتخابات چاہتی ہے ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتے۔