بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران،بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ نیب ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

اسلام آباد:احتساب عدالت میں عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف گزشتہ روز دائر کیے گئے توشہ خانہ نیب ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ۔احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا ۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی کے خلاف دائر توشہ خانہ نیب ریفرنس 23 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر۔احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کو 23 دسمبر کی طلبی کے نوٹس جاری کر دیےاحتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے احکامات جاری کیے۔