بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد کے علاوہ اٹک اور چکوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز اسکردو گلگت بلتستان تھا جبکہ زلزلے کے جھٹکے 9 بج کر 50 منٹ پر ریکارڈ ہوئے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل 18 دسمبر کو بھی اسلام آباد میں 2 بار زلزلہ آیا تھا جس کی شدت آج سے ڈبل تھی، زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔