اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کہاکہ صدر اور گورنر پنجاب ایسا کوئی کام نہ کریں کہ تاریخ میں شرمندہ ہوں،صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس کے پابند ہیں،وزیراعظم کےایڈوائس سے ہٹنا آئین شکنی ہوگی
،پیرکومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ صدر مملکت اور گورنر پنجاب آئین اور سپریم کورٹ کے حکم پر چلیں،پارلیمانی جمہوریت میں صدر کا منصب علامتی ہوتا ہے،صدر کے پاس ’ویٹو‘ کا اختیار نہیں،ایوان صدر پی ٹی آئی سیکریٹریٹ نہیں
آئین پر چلیں،انہوں نے کہاکہ عمرچیمہ جاتے جاتے کوئی نیا گند گھولنے سے باز رہیں،گورنر پنجاب شرافت سے گھر چلے جائیں،آئین سے ہٹنے والوں کوسزا کیلئے تیار رہنا ہوگا









